وزارت کے متعلقہ حکام اور محکمے عیدالفطر سے قبل میڈیا ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات ادا کرنے کے سلسلے میں وہ اپنا کردار ادا کریں

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی ہدایت

جمعرات 2 جولائی 2015 17:00

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے وزارت کے متعلقہ حکام اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر سے قبل میڈیا ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات ادا کرنے کے سلسلے میں وہ اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی سربراہی پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت اور آزادی صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اگر عیدالفطر سے قبل کارکنوں کے بقایا جات ادا نہیں کئے جاتے تو میڈیا ہاؤسز کی واجب الادا ادائیگیاں روک دی جائیں۔ انہوں نے میڈیا کارکنوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :