آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 2 جولائی 2015 16:50

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق ضروری مرمت اور تعمیراتی کام کی وجہ سے 7 جولائی کو گوجر خان گرڈ، ایل ٹی سی مندرہ اور ای سی ایم فیڈرز کے علاقوں میں صبح 6 بجے سے دن ساڑھے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی تاہم تعمیراتی کام جلد مکمل ہونے کی صورت میں بجلی پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔