چین نے آزادکشمیر میں اپنے فوجیو ں کی موجودگی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا

جمعرات 2 جولائی 2015 16:37

چین نے آزادکشمیر میں اپنے فوجیو ں کی موجودگی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)چین نے آزاد کشمیر میں اپنے فوجیو ں کی موجودگی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں چین کا کوئی فوجی موجود نہیں ہے ،اس بارے میں رپورٹس صرف فرضی کہانیاں ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ میں محکمہ ایشیائی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہوانگ ژیلین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اورسیٹلائٹ کے ہوتے ہوئے کہیں بھی فوجی خفیہ طور پر نہیں رہ سکتے۔

یہاں تک کہ 5000 چینٹاں بھی نہیں چھپ سکتیں۔ ہوانگ ژیلین حال ہی میں کھٹمنڈو میں ہونے والی ڈونر کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ شرکت کے بعد واپس پہنچے ہیں ۔کانفرنس کے موقع پر چینی اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ بھارت الزام عائد کرتا رہا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں چینی افواج موجود ہیں۔