سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا گوجرانولہ میں پل ٹوٹنے سے ٹر ین کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 2 جولائی 2015 16:29

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے گوجرانولہ میں پل ٹوٹنے کی وجہ سے ٹر ین کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور اللہ تعالی سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی