میڈیا ورکرز کے بقایا جات اور تنخواہیں عید الفطر سے قبل ادا کی جائیں ، میڈیا ورکرز کو ادائیگیاں نہ کرنے کی صورت میں میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات روک دیئے جائیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی ہدایت

جمعرات 2 جولائی 2015 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا ورکرز کے بقایا جات اور تنخواہیں عید الفطر سے قبل ادا کی جائیں ، میڈیا ورکرز کو ادائیگیاں نہ کرنے کی صورت میں میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات روک دیئے جائیں ۔ جمعرات کو وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید سے پی ایف یو جے یو وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ، جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، پرویز رشید نے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگیوں سے متعلق وزارت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میڈیا ورکرز کے بقایا جات اور تنخواہیں عیدالفطر سے قبل ادا کی جائیں ، میڈیا ورکرز کو ادائیگیاں نہ کرنے کی صورت میں میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات روک دیئے جائیں ۔