اسلام آباد ہائی کورٹ ہرجانہ کیس، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے جواب طلب
جمعرات 2 جولائی 2015 16:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 30ارب روپے ہرجانے کیس میں عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان پر جرمانہ عائد کئے جانے کے ضلعی عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے جواب طلب کرلیا ہے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ڈاکٹر بابر اعوان نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں وہ پارٹی نہیں بلکہ عمران خان کے وکیل ہیں لیکن عدالت نے انہیں وکالت نامے پر اعتراض کا جواب نہ دینے پر جرمانہ کی سزا سنائی تھی جو غیر قانونی اور غیرمنصفانہ ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ہرجانہ کیس میں فریق نہیں ہیں لہذا وہ جواب دینے کے پابند بھی نہیں ہیں انہوں نے استدعا کی کہ عدالت عالیہ ضلعی عدالت کے فیصلے کو معطل کرے بعد ازاں عدالت نے ضلعی عدالت کی جانب سے عائد کئے گئے جرمانے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے جواب طلب کرلیا آئندہ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.