اسلام آباد ہائی کورٹ، نمازوں کے اوقات کے دوران لوڈ شیڈنگ کیخلاف دائر کیس میں فیصلہ محفوظ

جمعرات 2 جولائی 2015 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نمازوں کے اوقات کے دوران لوڈ شیڈنگ کیخلاف دائر کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ، گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں آئیسکو کی جانب سے سعید رضا جبکہ شہداء فاؤنڈیشن کے چیئرمین طارق اسد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

سعید رضا نے آئیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ شیڈول عدالت میں پیش کیا بعد ازاں عدالت نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف دائر کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا جو آئندہ چنددنوں میں جاری کیاجائے گا ۔

واضح رہے کہ طارق اسد ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں ظہر ،اظہر اور عشاء کی نمازوں میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بعض علاقوں میں سحر افطار اور تراویح کے اوقات میں بھی بجلی غائب ہوجاتی ہے جس سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

متعلقہ عنوان :