سپریم کورٹ کا جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار پر اظہا ر بر ہمی

جمعرات 2 جولائی 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ نے جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار کے مقدمے میں چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز کی جانب سے سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کا ہے اور صوبوں سے خواتین کی حالت زار بارے تفصیلی رپورٹس 14 جولائی کو طلب کی ہیں ۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری سندھ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی ۔

(جاری ہے)

تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لگتا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو خواتین کی حالت زار بہتر کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ہوم سیکرٹریز نے سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کی ۔ قیدیوں کی حالت زار بہتر بنانا وفاق اور صوبوں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیئے ہیں ۔ دوران سماعت صوبوں نے جیلوں کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں پیش کیں ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی دال میں دال کم اور تیل زیادہ ہوتا ہے ۔ سندھ کی جانب سے بھی رپورٹ پیش کی گئی جو عدالت نے مسترد کر دی ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :