پرائیوٹ حج آرگنائزرز قوانین کی پابندی کریں،وزارت مذہبی امور

جمعرات 2 جولائی 2015 16:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے پرائیوٹ حج گروپ آرگنائزرز کو تمام قوانین کی پابندی کرنے اور عازمین حجاج کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے حج گروپ آرگنائزرز کو جرمانہ کے طور پر سیکورٹی ضبط کرنے اور مختص کردہ کوٹہ میں کمی بھی ہو سکتی ہے، ذرائع نے آن لائن کوبتا یا کہ حج آپریشن 2015کو مزید بہتر بنانے کیلئے وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم اہنگی نے تمام پرائیوٹ حج گروپ آرگنائزرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سختی سے تمام قوانین کی پابندی کریں اور عازمین حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کریں باصورت دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حج گروپ آرگنائزر کی سیکورٹی ضبط کر نے سے لے کر حج کوٹہ میں کمیسمیت رکنیت کی معطلی تک کی سزاہو سکتی ہے

متعلقہ عنوان :