امن ،سکیورٹی اور ترقی کیلئے پاکستان کی آواز اقوام متحدہ میں بلند کی جائے،نواز شریف

جمعرات 2 جولائی 2015 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں میں سب سے زیادہ حصہ پاکستان کا ہے ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کو مزید موثر بنایا جائے۔امن ،سکیورٹی اور ترقی کیلئے پاکستان کی آواز اقوام متحدہ میں بلند کی جائے۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک کے مطابق جمعرات کے روز اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں سکیورٹی ،امن ، اقوام متحد ہ میں پاکستان کے کردار، ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ ،رواں سال ستمبر اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت سے متعلق امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی سمیت دفتر خارجہ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ جس میں پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت کے بارے میں اقوام متحدہ کو لکھے جانے والے کے مندرجات پر وزیر اعظم تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، ملاقات میں رواں سال ستمبر میں وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،دورے کے دوران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران اٹھائے جانے مسائل پر بھی غورو غوض کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کو مزید موثر بنایا جائے ، اقوام متحدہ کے امن دستوں میں پاکستان کا بڑا حصہ ہے ،امن اور سلامتی ،سکیورٹی اور ترقی کے امور پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز موثر سنائی دینی چاہیے،ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کے جنرل امبلی کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی ،ترجیحات سمیت دیگر امور پر روشنی ڈالیں گے،اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف مختلف دوست ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں پاکستان میں بھارتی مداخلت اور بی بی سی کی رپورٹ بارے عالمی رہنماؤں آگاہ کریں گے

متعلقہ عنوان :