وفاقی دارالحکومت کے شہری کا سی ڈی اے کیخلاف سات ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ

جمعرات 2 جولائی 2015 16:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے ایک شہری شوکت علی بنگش نے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کیخلاف سات ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جی سکس مرکز میں پلاٹ نمبر 26 کے خریدار شوکت علی بنگش نے 1994ء میں ایک پلاٹ خریدا اور اکیس سال گزرنے کے باوجود سی ڈی اے کے افسران نے حیلے بہانوں کی وجہ سے خریدار کو اپنے پلاٹ پر تعمیر نہ کرنے دی جس سے خریدار کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پلاٹ کے مالک نے ذہنی اذیت پہنچانے اور مالی نقصان پہنچانے کی بنا پر فیصلہ کیا ہے کہ سی ڈی اے کیخلاف سات ارب روپے کا ہرجانہ کا دعویٰ کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :