چیئر مین قائمہ کمیٹی سینیٹر محمد یوسف بادینی کا سی ڈی اے انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص کارکردگی پر اظہار بر ہمی

جمعرات 2 جولائی 2015 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمی تبدیلیاں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس کے کمیٹی نمبر 4میں بارشی پانی داخل ہونے پر ملتوی کر دیا گیا۔چیئر مین قائمہ کمیٹی سینیٹر محمد یوسف بادینی نے سی ڈی اے انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ آئندہ اس طرح کی مجرمانہ غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

سی ڈی اے انتظامیہ کی نا اہلی پر کمیٹی کی طرف سے چیئر مین سی ڈی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلیاں مشاہد اللہ خان کمیٹی چیئر مین و ممبران کمیٹی محمد یوسف بادینی ، احمد احسن ، ستارہ ایاز ، نگہت مرزا ، ثمینہ عابد کے علاوہ سیکریٹری وزارت عارف احمد خان ، آئی جی فاریسٹ ، سید ناصر محمود ، ڈی آئی جی ڈاکٹر شہزاد ، ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ڈاکٹر خورشید بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین کمیٹی او ر ممبران نے کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے اموات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ،وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں اس وقت پاکستان کا اہم ترین مسئلہ ہے جس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ سنجیدگی سے متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔چیئر مین کمیٹی اور ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ جاتی رابطوں کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ آئندہ حادثا ت کو روکا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :