Live Updates

عمران خان نے فنڈز جمع کرنے کا انتہائی دلچسپ طریقہ ڈھونڈ نکالا

جمعرات 2 جولائی 2015 15:51

عمران خان نے فنڈز جمع کرنے کا انتہائی دلچسپ طریقہ ڈھونڈ نکالا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2015ء) پاکستان میں سیاسی جماعتوں ، قدرتی آفات سے نمٹنے یا فلاحی تنظیموں کی طرف سے چندہ جمع کرنا کوئی نئی بات نہیں لیکن پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے لیے فنڈریزنگ کانیا ہی طریقہ اپنالیا اور اپنے ساتھ سیلفی بنانے کیلئے چندے کی شرط رکھ دی اور کچھ ہی دیر میں کروڑوں روپے اکٹھے کرلیے ۔

(جاری ہے)

شوکت خانم ہسپتال کی فنڈریزنگ تقریب میں افطاری پر شہریوں کو عمران خان کے قریب آنے کا موقع ملا تو سیلفیز لینا شروع ہوگئے،سیلفیز بنانے کیلئے چند ہ دینے کی شرط بھی لاگو تھی او ر کچھ ہی دیر میں چھ کروڑ بیس لاکھ روپے چندہ اکٹھا کرلیا،لڑکیوں کی طرف سے عمران خان کیساتھ سیلفیز بنائے جانے پر ریحام خان دیکھتی رہ گئیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :