صاف پانی کی فراہمی کیلئے اگلے تین سال کے دوران سترارب روپے خرچ کئے جائینگے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

جمعرات 2 جولائی 2015 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ صوبائی حکومت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اگلے تین سال کے دوران سترارب روپے خرچ کرے گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے پر حالیہ مالی سال کے دوران گیارہ ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاف پانی کے منصوبے چار اضلاع بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں اوربہاولپور میں پہلے ہی جاری ہیں اور ان منصوبوں پر شفاف طریقے سے بروقت عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :