بلوم برگ کاپاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف

جمعرات 2 جولائی 2015 15:43

بلوم برگ کاپاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) واشنگٹن میں قائم مالیاتی نگرانی کے بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نیوز نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے ملک میں کم ترین شرح سود کی وجہ سے یہ سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں کئی تجارتی منصوبے جاری ہیں اور بڑی کمپنیاں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں اضافہ کررہے ہیں۔ملک میں شرح سود کم ترین سطح پر ہے جس سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ۔کے ایس ای ہنڈرڈ سٹاک انڈکس میں گزشتہ بارہ ماہ میں سولہ فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ دنیا کے پہلے دس بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔