ایم کیو ایم رہنماوٴں کی تفتیش سے متعلق دستاویز افشا ہونے پر برطانوی حکومت کا مکمل انکوائری کا فیصلہ
جمعرات 2 جولائی 2015 15:36
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایم کیو ایم رہنماوٴں کی تفتیش سے متعلق دستاویز افشا ہونے پر برطانوی حکومت نے مکمل انکوائری کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دستاویزات افشا کرنا برطانوی شہریوں کے مفادات کے خلاف ہے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور اور طارق میر کے بھارت سے فنڈز لینے کے اعتراف اور سرفراز مرچنٹ سے ہونے والی تفتیش کی دستاویز سامنے آنے پر برطانوی حکومت بھی متحرک ہوگئی برطانوی اٹارنی جنرل نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کسی بھی زیر تفتیش مقدمے کی دستاویز کسی شخص یا ملک سے شیئر کرنی ہے تو اس کی عدالت سے پیشگی اجازت لی جائے ۔
وزارت قانون کے مطابق برطانوی شہریوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔(جاری ہے)
برطانوی میڈیا میں ایک اہم مقدمے سے متعلق دستاویزات لیک ہونے پر حکومت ذمہ داروں کا تعین کرے ، اگر برطانوی پولیس کا کوئی اہلکار ملوث پایا جائے تو اسے فوری طور پر برطرف کردیا جائے ۔ یاد رہے لندن پولیس کی دستاویز کا ایک صفحہ منظر عام پر آیا تھا جس سے پتہ چلا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے متحدہ کارکن سرفراز مرچنٹ سے پندرہ اپریل دو ہزار پندرہ کو تفتیش کی جس کے لیے ایک پری انٹرویو بریفنگ تیار کی گئی ۔
اس دستاویز میں بتایا گیا کہ دو ہزار بارہ میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور اور طارق میر سے برطانوی پولیس نے تفتیش کی ، دوران تفتیش دونوں رہنماوٴں نے بھارت سے فنڈز لینے کا اعتراف کیا اور یہ شواہد بھی ملے کہ ایم کیو ایم نے پاکستان میں انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.