Live Updates

عمران خان نے رمضان المبارک میں بھی جھوٹ بولنے کی عادت ترک نہیں کی، خواجہ سعد رفیق

جمعرات 2 جولائی 2015 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے رمضان المبارک میں بھی جھوٹ بولنے اور بہتان طرازی کی عادت ترک نہیں کی، این اے 125 کے فیصلہ کے مطابق کوئی جعلی ووٹنگ یا دھاندلی نہیں ہوئی۔ عمران خان کے حالیہ بیان پر جمعرات کو اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ثابت ہو چکا ہے کہ اضافی ووٹ کہیں استعمال نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی گندی سیاست اپنے مخالفین پر گند اچھال کر اپنا قد بڑھانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری وکٹ گرانے کیلئے فکرمند عمران اپنی بچگانہ ضدی سیاست بچانے پر تفکر کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران، شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بتائیں غیر حاضری کے عرصہ کی تنخواہ کیوں وصول کی۔ پی ٹی آئی کی شرم خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات دھونس اور دھاندلی سے چھینتے ہوئے کہاں کھو گئی تھی۔ انتخابات میں 35 پنکچرز کا جھوٹ بولنے کا اعتراف کرنے کے بعد عمران آئین کے تحت صادق نہ ہو کر نا اہل نہیں ہو گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :