عارف علوی کو حقائق کا علم نہیں ‘ نجم سیٹھی سے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ‘ نعیم الحق

تحریک انصاف نے عارف علوی معذرتی بیان پر وضاحت طلب کر لی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی سے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عارف علوی کے بیانات پر اپنا موقف دیتے ہوئے ترجمان عمران خان نعیم الحق کے مطابق نجم سیٹھی سے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عارف علوی کو تمام حقائق کا علم نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق تحریک انصاف نے عارف علوی معذرتی بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے، پارٹی کی جانب سے 35 پنکچر کا بیان بلاوجہ نہیں دیا گیا عارف علوی کو سوشل میڈیا پر بیان دینے سے پرہیز کرنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی 35 پنکچر کو سیاسی بیان قراردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :