Live Updates

پی پی پی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت ‘ بلاول بھٹو زر داری نے پنجاب کے اہم رہنماؤں کو کراچی طلب کرلیا

جمعرات 2 جولائی 2015 15:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر رہنماوٴں کے پارٹی چھوڑنے پر وضاحت کیلئے پنجاب میں پارٹی کے مرکزی صدر منظور احمد وٹو ‘راجہ پرویز اشرف ‘ قمر زمان کائرہ ‘ مخدوم احمد محمود کو کو کراچی طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزرا صمصام بخاری اور اشرف سوہنا اور دیگر اراکین کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد بلاول بھٹو نے وٹو کو کراچی میں ملاقات کے لیے طلب کیا اس کے علاوہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور تنویر اشرف کائرہ کو بھی کراچی طلب کیا گیا پی پی پی پنجاب کے سینئر رہنما نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ آخرکار بلاول صاحب کو اندازہ ہوگیا ہے کہ پنجاب میں کیا ہورہا ہے انہیں یہاں پارٹی کے معاملات دیکھنے ہوں گے اس سے پہلے صورت حال مزید خراب ہوانہوں نے دونوں رہنماوٴں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو صرف شروعات قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی رہنما مقامی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر غور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی پنجاب یتیم محسوس کررہی ہے کیوں کہ نہ آصف علی زرداری اور نہ بلاول ان کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات