نیب نے بکتربند گاڑیوں کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کانوٹس لے لیا

جمعرات 2 جولائی 2015 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) نیب نے بکتربند گاڑیوں کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے کا نوٹس لے لیاآئی جی سندھ سمیت دیگراعلی پولیس افسران کے خلاف تحقیقات ہونگی۔سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر مبینہ بدعنوانیاں، نیب متحرک ،اعلی افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب کے مطابق سندھ پولیس کیلئے بکتر بند گاڑیوں ، جدید اسلحے اور آلات کی خریداری میں مبینہ کرپشن کے معاملات کی تحقیقات کے لیے آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلی پولیس افسران کوشامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق تحقیقات چار مرحلوں پر مشتمل ہونگی پہلے مرحلے میں افسران کے خلاف مالی بد عنوانیوں کے معاملات کی شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ‘ دوسرے مرحلے میں معلومات کا حصول ‘ تیسرے مرحلے میں معاملے کی تفتیش کی جا ئے گی جس کے بعد حتمی مرحلے میں افسران کے خلاف ریفرنس عدالتوں میں بھیجے جائیں گے۔