وزارتِ خزانہ نے 96 کروڑ روپے پاکستان اسٹیل کو جاری کر دئیے

جمعرات 2 جولائی 2015 15:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزارتِ خزانہ نے 96 کروڑ روپے پاکستان اسٹیل کو جاری کر دئیے۔ اس رقم سے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو مارچ اور اپریل 2015 کی 2 مہینے کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئیپے سلپ جاری کر دی گئیں۔ یہ رقم وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 17جون 2015 کو منظور کی تھی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کی تھی۔

علاوہ ازیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک نئے آپریشنل پلان کے تحت پاکستان اسٹیل کی پیداوار کو دسمبر 2015 تک 77 فی صد کی سطح پر لایا جائے گا۔ اور دسمبر 2015 تک اوسطً پیداوار 57 فی صد ہو گی اس سلسلے میں کم سے کم فنڈ زکی درخواست وزارتِ صنعت و پیداوار اور نج کاری کمیشن کے ذریعہ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جا رہی ہے فنڈ زکی رقم تنخواہ کے برابر ہی ہو گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ کی کاوشوں کی بدولت پاکستان اسٹیل 6 سے8 ماہ کے دوران 27 فی صد پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ، یہ پیداواری کامیابی گزشتہ 4 سال بعد حاصل ہوئی جبکہ7 جنوری 2015 کو 50 فی صد اور 10 مارچ 2015 کو 65 فی صد پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے اپریل 2014 میں18ارب 50کروڑ روپے کے بیل آؤٹ پیکیج سے قبل پلانٹ تقریبًابند تھا جس کو دوبار بحال کر دیا گیااور اس طرح پیداواری عمل جاری ہو سکا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ10جون 2015 سے پاکستان اسٹیل کی گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی۔ اسٹیل میکنگ اور رولنگ پلانٹ سے پیداوار پہلے ہی نا ممکن ہو گئی ہے، جبکہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث اہم پیداواری یونٹ بلاسٹ فرنس کے بند ہونے کا امکان ہے نیتجتًا پلانٹ کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے بلکہ پلانٹ مکمل بند ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :