گوجرانوالہ : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ٹرین حادثے کی جگہ پہنچ گئے

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 15:01

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جولائی 2015 ء) : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی 3 بوگیاں نہر میں ڈوب گئی تھیں. نہر کی گہرائی 16 سے 17 فٹ بتائی گئی ہے. وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اعلیٰ حکام سمیت جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں. وزیر ریلوے نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے.

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حادثے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تخریب کاری اور دہشت گردی کے امکانات کو رد یا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا. انہوں نے کہا کہ ٹرین میں موجود 6 افراد لاپتہ ہیں جبکہ باقی سب کو نکال لیا گیا ہے. دوسری جانب جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پاک فوج کے جوان بھی ریسکیو حکام کے شانہ بشانہ امدادی سر گرمیاں انجام دے رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :