پیپلزپارٹی کو ایک اور جھٹکا،جہانگیر ترین کا بلخ شیر مزاری خاندان سے رابطوں کا انکشاف

جمعرات 2 جولائی 2015 15:00

پیپلزپارٹی کو ایک اور جھٹکا،جہانگیر ترین کا بلخ شیر مزاری خاندان سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پیپلزپارٹی کو ایک اور جھٹکا ، جہانگیر ترین کا بلخ شیر مزاری خاندان سے رابطوں کا انکشاف ، بلخ شیر مزاری اور مزاری قبیلے کے اہم رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے بلخ شیر مزاری سے رابطہ کرکے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ۔ذرائع کے مطابق بلخ شیر مزاری اور مزاری خاندان کے اہم رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔