اقوام متحدہ میں امن ، سیکیورٹی اور ڈویلپمنٹ کیلئے پاکستان کی آواز سنائی دینی چاہئے، پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ میں موثر کردار ادا کیا ، اقوام متحدہ کے امن دستوں میں سب سے بڑا حصہ پاکستان کا ہے ، عالمی امن سلامتی اور ترقی کے امور پر اقوام متحدہ میں پاکستان کا موثر موقف پیش کیا جائے
وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 2 جولائی 2015 15:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ میں امن ، سیکیورٹی اور ڈویلپمنٹ کیلئے پاکستان کی آواز سنائی دینی چاہئے، پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ میں موثر کردار ادا کیا ، اقوام متحدہ کے امن دستوں میں سب سے بڑا حصہ پاکستان کا ہے ، عالمی امن سلامتی اور ترقی کے امور پر اقوام متحدہ میں پاکستان کا موثر موقف پیش کیا جائے ۔
جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ اور جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے وزیراعظم نواز شریف کو اقوام متحدہ کی رواں سال سرگرمیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی ۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے عالمی امور پر پاکستان کے موثر کردار سے متعلق ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی رہنمائی کی ۔
وزیراعظم نواز شریف رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اپنے خطاب میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور قومی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے ۔ وزیراعظم نواز شریف مختلف ملکوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہدایت کی کہ امن ، سلامتی اور ترقی کے امور پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی موثر آواز سنائی دینی چاہیے ، پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ میں موثر کردار ادا کیا ہے ، اقوام متحدہ کے امن دستوں میں بھی سب سے بڑا حصہ پاکستان کا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.