گلگت بلتستان کے عوام کا مینڈیٹ ان کا معیار زندگی بلند کرنے کا تقاضا کرتا ہے ، صحت تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی ، گلگت بلتستان کی عوام کو کرپشن سے پاک اچھی طرز حکمرانی میسر آنی چاہیے

وزیراعظم نواز شریف کی گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2015 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مینڈیٹ ان کا معیار زندگی بلند کرنے کا تقاضا کرتا ہے ، صحت تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی ، گلگت بلتستان کی عوام کو کرپشن سے پاک اچھی طرز حکمرانی میسر آنی چاہیے ۔ وہ جمعرات کو گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔

ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد حافظ حفیظ الرحمن کی وزیراعظم نواز شریف سے یہ پہلی ملاقات تھی ، حافظ حفیظ الرحمن نے اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گلگت بلتستان کی کابینہ سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مینڈیٹ ان کا معیار زندگی بلند کرنے کا تقاضا کرتا ہے ، صحت تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی ، گلگت بلتستان کی عوام کو کرپشن سے پاک اچھی طرز حکمرانی میسر آنی چاہیے ۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کو وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنائیں گے ۔