کراچی،بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواداور ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا

جمعرات 2 جولائی 2015 14:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ، بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواداور ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے گوادر سے کراچی آنے والی دو بسوں سے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد اور ایرانی ڈیزل برآمدکرلیا ہے۔

اس ضمن میں ایس پی بلدیہ اعجازہاشمی نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دوبسوں میں 4دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے گوادرسے کراچی میں داخل ہورہے ہیں تو پولیس نے ناکہ بندی کرکے شیرجان کوچ نمبربی ایس اے596کوروک دودہشت گردوں خالداحمدولدلال بخش اورامان اللہ ولدجمعہ کو گرفتار کرکے 4کلودھماکہ خیزموادبرآمدکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

دھماکہ خیز مواد بس کے مختلف حصوں میں چھپایا گیا تھا ۔

اسی طرح بالاچ کوچ نمبرسی ایچ 17260کی تلاشی لی گئی توبس کے خفیہ خانوں سے ایرانی ڈیزل برآمدہواہے جس کو قبضے میں لیکردوافرادمنظورولدلال اورعمرولداکبرکوگرفتار کرلیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران دونوں مسافر بسوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کو گوادر سے واپسی پر گرفتار کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا گیاہے ۔مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا -

متعلقہ عنوان :