تحصیل بار ایسوسی ایشن نور پور تھل نے ملک گلزار حسین بگھور کو صدر اور جلیل احمد خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا

جمعرات 2 جولائی 2015 14:31

نور پور تھل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)تحصیل بار ایسوسی ایشن نور پور تھل نے ملک گلزار حسین بگھور کو صدر اور جلیل احمد خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا ہے آئندہ چھے ما ہ کیلئے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے جبکہ ان سے قبل ملک محمد حسین اور ملک قیوم ظفر راہداری نے بالترتیب بطور صدر اور سیکرٹری چھہ ما ہ کا دورانیہ پو را کیا -