آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

جمعرات 2 جولائی 2015 14:28

آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران پنجاب ،خیبرپختونخواہ بلوچستان اورکشمیرسمیت گلگت بلتستان میں چندمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کی نویدسنادی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں،اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ لاہور،ساہیوال،سرگودھا،ملتان اوربہاولپورمیں بارش کاامکان ہے اس کے علاوہ کوئٹہ ڈویڑن، ڈی جی خان، ڑوب ،بالائی فاٹا، بلتستان اورکشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران سندھ، بلوچستان اورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی، بہاولپور،ڈی جی خان، پشاور،کوہاٹ ڈویڑن میں کہیں کہیں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش رحیم یارخان میں پچپن ملی میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ پشاورمیں چوالیس ،چراٹ اٹھتیس ،پشاوراورراولپنڈی میں اکتیس اسلام آباد میں تیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ڈی جی خان اور کوہاٹ میں 19 ، راولاکوٹ اٹھارہ، پارہ چنارسترہ،بارکھان دس اور بہاولپورمیں آٹھ ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :