خانیوال روڈ پر گوپال پل کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی

جمعرات 2 جولائی 2015 14:28

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) خانیوال روڈ پر گوپال پل کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لودھراں میں خانیوال روڈ پر گویال پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالرسے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔