کراچی : دیر آئے درست آئے ، سائیں سرکار نے کراچی میں شجر کاری مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 14:25

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جولائی 2015 ء) : سائیں سرکار نے سندھ بھر میں شجر کاری مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے سبب غیر سرکاری نتائج کے مطابق 2000 جبکہ سرکاری نتائج کے مطابق 1300 ہلاکتیں ہوئیں.

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق کراچی میں گرمی ایک دم سے بڑھ جانے کی ایک وجہ درختوں کا نہ ہونا بھی ہے جس پر سائیں سرکار کو بھی ہوش آ ہی گیا. وفاقی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے سندھ بھر میں شجر کاری مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی میں 10 لاکھ جبکہ سندھ بھر میں 30 لاکھ درخت لاگئے جائیں گے . یاد رہے کہ 6 ماہ قبل بھی شجر کاری مہم کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عملدر آمد نہیں کیاگیا .

متعلقہ عنوان :