گوجرانوالہ ‘ ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی 3 بوگیاں نہر میں گرنے سے متعدد مسافر زخمی

جمعرات 2 جولائی 2015 14:23

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) گوجرانوالہ میں ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی 3 بوگیاں نہر میں گرنے سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مال بردار ٹرین وزیرآباد سے فیصل آباد جارہی تھی جس میں 3 مسافر بوگیاں بھی لگائی گئی تھیں جو ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں گر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ڈوب گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تینوں بوگیوں میں 80 سے 90 افراد سوار تھے جن میں سے 20 سے 30 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد وزیرآباد سیکشن کے درمیان پیش آیامال بردار ٹرین فیصل آباد سے وزیرآباد آرہی تھی۔

متعلقہ عنوان :