Live Updates

عارف علوی نے نجم سیٹھی پر عام انتخابات کے بعد ’35 پنکچر‘ کا الزام لگانے پر معافی مانگ لی

تحریک انصاف کی جانب سے اپنی غلطی پر معذرت کرنا اچھا اقدام ہے ‘ نجم سیٹھی

جمعرات 2 جولائی 2015 14:23

عارف علوی نے نجم سیٹھی پر عام انتخابات کے بعد ’35 پنکچر‘ کا الزام لگانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی پر عام انتخابات کے بعد ’35 پنکچر‘ کا الزام لگانے پر معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عارف علوی نے کہاکہ ہمیں غلط اطلاعات اور افواہوں کی تصدیق کرنی چاہیے تھی، تحریک انصاف نے افواہوں اور غلط اطلاعات پر نجم سیٹھی پر 35 پنکچر کا الزام لگایا جس پر معذرت کرتے ہیں۔ دوسری جانب نجم سیٹھی نے بھی سوشل میڈیا پر عارف علوی کی جانب سے معذرت پر شکریہ ادا کیا، تحریک انصاف کی جانب سے اپنی غلطی پر معذرت کرنا اچھا اقدام ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی 35 پنکچر کو سیاسی بیان قرار دیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات