چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کی تعمیرحکومت کی اولین ترجیح ہے ‘احسن اقبال

جمعرات 2 جولائی 2015 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نیاس بات کااعادہ کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد میں ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہوگا جبکہ تمام صوبوں اورعلاقوں کو بھی اس منصوبے سے فائدہ پہنچے گا۔

انہو ں نے کہا کہ اس منصوبے کے مغربی حصے کی تکمیل کیلئے حکومت کی سنجیدگی اور عزم کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ اس جگہ تیزی سے کام جاری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مغربی روٹ کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر ،زمین کے حصول کی وجہ سے ایک مشکل مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے چھ رویہ موٹروے کا کوئی منصوبہ زیر تکمیل نہیں ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کامقصد پہلے مرحلے میں تیز ترین رابطے کیلئے سڑکوں کے موجودہ نظام کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کی تعمیر سے ملک کے دور دراز علاقوں کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ گوادر کو کئی روٹس کے ذریعے خنجراب سے منسلک کیا جائے گا جبکہ بندرگاہ مختلف منڈیوں اورشہروں کیلئے خدمات انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :