Live Updates

لاہور: عمران خان کے بھانجوں عظیم اور عبداللہ کی ضمانت منظور

جمعرات 2 جولائی 2015 13:12

لاہور: عمران خان کے بھانجوں عظیم اور عبداللہ کی ضمانت منظور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2015ء) عدالت نے عمران خان کے دونوں بھانجوں کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بھانجوں کو کچھ دیر قبل عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عظیم اور عبداللہ پر ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں عمران خان کے بھانجے عبداللہ کی وارڈن سے لڑائی کے حوالے سے پولیس تشدد کی تصویریں سامنے آئی تھیں جبکہ عبداللہ کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی ہیں۔ عمران خان کے بھانجوں کے وکیل علی اشفاق کا کہنا ہے عبداللہ کو وارڈن نے مارا اور الٹا مقدمہ درج کروا دیا۔ انہوں نے مزید کہا پولیس کا موقف درست نہیں، یہ دونوں پڑھے لکھے نوجوان ہیں، تشدد کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :