سیلاب تباہ کاری کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرلز ‘ چیف سیکرٹریز‘ چیئرمین نیشنل فلڈ کمیشن‘ سیکرٹری آبپاشی‘ چیئرمینز این ایچ اے و نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ‘ ڈائریکٹر جنرلز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ‘ سیکرٹری پانی و بجلی‘ سیکرٹری ریلوے اور محکمہ موسمیات کے سربراہ کو اگلی پیشی پر طلب کرلیا

جمعرات 2 جولائی 2015 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل‘ چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز ‘ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز‘ چیئرمین نیشنل فلڈ کمیشن‘ سیکرٹری آبپاشی‘ چیئرمین این ایچ اے‘ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ‘ ڈائریکٹر جنرلز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ‘ سیکرٹری پانی و بجلی‘ سیکرٹری ریلوے اور محکمہ موسمیات کے سربراہ کو اگلی پیشی پر طلب کرلیا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل‘ چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز ‘ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز‘ چیئرمین نیشنل فلڈ کمیشن‘ سیکرٹری آبپاشی‘ چیئرمین این ایچ اے‘ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ‘ ڈائریکٹر جنرلز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ‘ سیکرٹری پانی و بجلی‘ سیکرٹری ریلوے اور محکمہ موسمیات کے سربراہ کو اگلی پیشی پر طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت کی طرف سے ریمارکس میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز کو قطعاً استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔ اہم معاملہ ہے اس کے حل کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے متعلقہ افراد کو طلب کرنے کا مقصد کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔ کیس کی سماعت جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔