چارسدہ،اے این پی کے دفتر پر فائرنگ،مقامی رہنما جاں بحق ،ایک زخمی

جمعرات 2 جولائی 2015 12:47

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) چارسدہ کے علاقے اتمازئی میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مقامی رہنما جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز علی الصبح عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر جو چارسدہ کے علاقے اتمازئی مقامی رہنماموجود تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اندھا دھندفائرنگ شروع کردی جس سے اے این پی کا مقامی رہنما دوست محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دفتر میں موجود ایک شخص زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور دوست محمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی ،اتمازئی تھانے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے،پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاع تک کسی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی

متعلقہ عنوان :