سندھ پولیس کے چارہزارسے زائداہلکاروی آئی پی ڈیوٹیوں پرمستقل مامور

جمعرات 2 جولائی 2015 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سندھ پولیس کے چارہزارسے زائداہلکاروی آئی پی ڈیوٹیوں پرمستقل مامورکردیئے گئے ہیں جبکہ عوام کوچوروں ،ڈاکووٴں اورٹارگٹ کلرزکے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا۔آن لائن کوملنے والی معلومات کے مطابق اس وقت سندھ پولیس کی 155موبائل وینزاورچارہزارسے زائدپولیس اہلکاروی آئی پی ڈیوٹیوں پرمامورہیں ۔

سندھ سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات بیرون ملک ہونے کے باوجودیہ گارڈزقیمتی بنگلوں پرڈیوٹیاں دے رہے ہیں ۔سندھ کی حکومت نے عملاًپولیس اہم شخصیات کے بنگلوں کی لونڈی بناکررکھ دیاہے ۔آن لائن کوملنے والے دستاویزی ریکارڈکے مطابق سینیٹرعباس کمیلی کیلئے 16سرکاری گارڈڈیوٹی دے رہے ہیں ،مفتی نعیم کی حفاظت پر11گارڈتعینات ہیں اورمیڈیاسے وابستہ اہم شخصیات کی حفاظت کی ذمہ داری 91گارڈزکے سپردہے ،مفتی نعیم کو11گارڈزاورمفتی منیب کو10سیکورٹی گارڈزکاتحفظ دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

خالدمقبول صدیقی کے پاس10سرکاری گارڈزاورایم کیوایم کے ہیڈکوارٹر90پر24سرکاری اہلکارمامورہیں ۔فیصل سبزواری کو6سرکاری گارڈزفراہم کئے گئے ہیں سابق صدرآصف علی زرداری کے دوست ڈاکٹرعاصم کو24سیکورٹی گارڈاپنی پناہ میں لئے رکھتے ہیں ،اورآفاق احمدکیلئے22سیکورٹی گارڈزاوردوموبائل وینزفراہم کی گئی ہیں کنگر ی ہاوٴس اورراجہ ہاوٴس کیلئے 15سیکیورٹی گارڈزاہلکارمقررکئے گئے ہیں ۔

تحریک انصاف کے عارف علوی کوتین سیکورٹی گارڈ،سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکرشہلارضاکو17گارڈزاورسپیکرنثارکھوڑوکو14سیکورٹی گارڈزدیئے گئے ہیں ۔سرکاری لسٹ کے مطابق عوام کے تحفظ کاحلف اٹھانے والی ان شخصیات میں آغاسراج درانی کی ذاتی حفاظت کیلئے 13،شرمیلافاروقی کو16گارڈزاورشرمیلافاروقی کو16گارڈزفراہم کئے گئے ہیں ۔منظوروسان کو14،ڈاکٹرصغیرکو12،فروغ نسیم کو10،فوزیہ زرداری کو14،نادیہ گبول کو14،فاروق کو12،شیری رحمن کو6،امتیازشیخ کو8،ڈاکٹرعاصم کے دامادفیضان کو6،سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کو5،عرفان اللہ مروت کو5،نہال ہاشمی کو4،ریاض جوہری کو8،ریاض لال جی کو10،مصطفیٰ چمن کو6،شرجیل میمن کو27،جاویدناگوری 14،روبینہ قائم خوانی کو8وزیراعلیٰ سندھ کے گھرپر9اہلکارتعینات ہیں ۔

پولیس کے سابق افسران کیلئے 144گارڈزڈیوٹیاں دے رہے ہیں ۔مولاناالیاس قادری کو11،آصف علی زرداری کے بہنوئی کو10سیکورٹی گارڈفراہم کئے گئے ہیں ،فاروق ستارکو16اورفریال تالپورکو14سیکورٹی گارڈحفاظت کیلئے دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :