اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام کی مدت میں ایک بار پھر تین ماہ کی توسیع کر دی گئی
جمعرات 2 جولائی 2015 11:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2015ء)اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام کی مدت میں ایک بار پھر تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ، پاک فوج کے جوان اب پندرہ ستمبر تک ریڈ زون میں واقع اہم اور حساس عمارتوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
(جاری ہے)
اگست میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے لانگ مارچ اور دھرنوں کے باعث سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج کو طلب کیا ۔
ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ، ایوان صدر ،وزیر اعظم ہائوس سمیت اہم سرکاری اور حساس عمارتوں کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی ۔ پاک فوج ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے بلائی گئی تھی تاہم دھرنے کی طوالت اور دہشت گردی کے خطرات کے باعث پاک فوج کے قیام کی مدت بڑھائی جاتی رہی ۔ پندرہ جولائی کو ختم ہونے والی مدت میں اب حکومت کی جانب سے پندرہ ستمبر تک مزید توسیع کر دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.