پاکستان نے بھارتی دہشت گردی سے متعلق شواہد شیئر نہیں کیے، دونوں ملک اپنے اختلافات پرامن انداز میں حل کریں، چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تناوٴ کم ہوجائے، دونوں ممالک مسائل کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی کا بھارت کے پاکستانی دہشت گردی سے متعلق شواہد پر تبصرہ سے انکار

جمعرات 2 جولائی 2015 11:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان نے تاحال بھارت کے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد امریکہ کے ساتھ شیئر نہیں کئے ۔جمعرات کوانہوں بھارت کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جس کے مطابق اس کے پاس پاکستان کے بھارت میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے ثبوت ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات پرامن انداز میں حل کریں۔

(جاری ہے)

ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تناوٴ کم ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مسائل کے خاتمے کے لیے باہمی طور پر مل کر کام کریں۔انہوں نے بتایا کہ 29 جون کو اپنے ایک دورے کے دوران ہندوستانی سیکرٹری سبرامنیم جے شنکر نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری انٹونی بلنکن سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ جے شنکر نے امریکی نیشنل سیکیورٹی کی مشیر سوزن ای رائس سے بھی دو ہفتہ قبل وائٹ ہاوٴس میں ملاقات کی تھی جس کے دوران وزیراعظم مودی اور صدر باراک اوباما کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :