اربوں کی کرپشن، نیب نے آئی جی سندھ سمیت متعدد افسران کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں
جمعرات 2 جولائی 2015 11:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2015ء) نیب نے اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت متعدد پولیس افسران کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں، بلوچستان کے سابق وزیر عبدالغفور لہڑی کے خلاف 8 ارب روپے کے اثاثے بنانے سمیت تین کیسز کی تحقیقات کی منظوری بھی دیدی گئی۔ قومی احتساب بیورو نے کرپشن کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اس کا رخ سندھ پولیس کی جانب موڑ دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت سندھ پولیس کے متعدد افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔ دیگر افسران میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز علیم جعفری ، اے آئی جی فنانس فدا حسین ، اے آئی جی لاجسٹکس تنویر طاہر، ایس پی آصف رزاق اور ایس ایس پی مقصود میمن شامل ہیں ۔(جاری ہے)
ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے سندھ پولیس کیلئے اسلحہ ، سی سی ٹی وی کیمروں ، بلٹ پروف جیکٹس ، گاڑیوں اور دیگر سامان کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کی ۔
اجلاس میں چیئرمین نیب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس کے شعبہ فنانس کی مدد سے سرکاری فنڈز میں خورد برد کی جاتی ہے جبکہ بعض افسران منظم جرائم میں بھی ملوث ہیں ۔ نیب حکام نے بلوچستان کے سابق وزیر عبدالغفور لہڑی کے خلاف 8 ارب روپے کے اثاثے بنانے سمیت تین کیسز کی تحقیقات کی منظوری بھی دیدی۔مزید اہم خبریں
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.