کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 10:54

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : سندھ پولیس نے کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں4 دہشتگرد گرفتار کیے گئے. ایس پی بلدیہ ٹاون اعجاز ہاشمی کے مطابق کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران 4دہشتگرد گرفتار کئے، پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ایرانی ڈیزل بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ 2مسافر بسوں کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے، مسافر بسیں گوادر سے کراچی لائی جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

دھماکا خیز مواد اور ڈیزل مسافر بسوں کے مختلف خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :