اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک کو نا اہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 10:50

اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک کو نا اہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کو نا اہل قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخواست محمد اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں دائر کی . سپریم کورٹ میں سینیٹر رحمان ملک کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک ڈیفالٹر ہے، الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ سپریم کورٹ بھی کہہ چکی کہ رحمان ملک صادق اور امین نہیں ہیں۔رحمان ملک نے 2008ء سے 2012ء تک بطور سینیٹر لی گئی مراعات واپس نہیں کیں لہٰذا انہیں سینیٹ اجلاس میں شرکت سے بھی روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :