امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے قانون کے پاس ہونے کے بعد ایک ہندوستانی اور پاکستانی ہم جنس پرست مرد جوڑے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 23:41

امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے قانون کے پاس ہونے کے بعد ایک ہندوستانی ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے قانون نے ہندوستانی اور پاکستانی مردوں میں بھی قربت پیدا کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے قانون پاس ہونے کے بعد ہندوستانی اور پاکستانی مردوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک ہندوستانی اور پاکستانی ہم جنس پرست مرد جوڑے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

مذکورہ تصویر میں یہ جوڑا امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے قانون کے پاس ہونے کے بعد منائے جانے والے جشن میں شریک اور ایک دوسرے کا بوسہ لے رہے ہیں۔ اس تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے عوام کی جانب سے کہیں تعریف کی جا رہی ہے تو کہیں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :