مری ، درندہ صفت نوجوان نے پانچ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بچے کو نیم بیہوشی کی حالت میں پولیس کے ہمراہ ٹی ایچ کیو پہنچایا گیا ڈاکٹروں کی زیادتی کی تصدیق ،میڈیکل رپورٹ جاری

بدھ 1 جولائی 2015 20:37

مری ، درندہ صفت نوجوان نے پانچ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مری ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) درندہ صفت نوجوان نے پانچ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچے کو نیم بیہوشی کی حالت میں لے کروالدین پولیس کے ہمراہ ٹی ایچ کیو مری لے کر پہنچے جہان پر ڈاکٹرنے ذیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کا علاج کیا اور بچے کے ساتھ زیادتی ہو نے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ جاری کی جس کے بعد بچے لواحقین کی مدعیت میں ملزم عبداللہ ولد افتخار کے خلاف مقد مہ درج کرلیا بچے ساحل کے ساتھ زیادتی کرنے والا نوجوان عبداللہ تاحال گرفتار نہ ہو سکا جس کے بارئے بتایا جارہا ہے کہ وہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد علاقے سے فرار ہو گیا ہے جس کو مری پولیس اور بچے کے والدین رات گے تک تلاش کرتے رہے لیکن ملزم عبداللہ کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مری شہر کے نواح واقعہ یونین کونسل نمبل کے گاوں کلسنگڑہ کے رہائشی نوجوان عبداللہ ولد افتخار نے اپنے پڑوسی جمیل جوجنجوعہ برادری کا ہے کے بیٹے ساحل کو مدار سے ،سے گھر جاتے ہو ئے بہلا کر اپنے ساتھ قریبی جنگل میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالااور جمیل بیٹے کو نیم بیہوشی کی حالت میں جنگل میں ہی چھوڑ کر موقع واردت سے فرار ہوجس کو بعد ازاں جمیل کے پڑوسی بچے جو جنگل سے لکٹریاں لینے گے ہوئے تھے جنگل سے نیم بیہوشی کی حالت میں اُٹھا کر ساحل کو گھر لے کر آئے تو والدین کی طرف سے ساحل کوپانی وغیر پلایاگیا تو اُس نے نیم بیہوشی کی حالت میں والدین کو بتایا کہ ملزم عبداللہ نے میرئے ساتھ زیادتی کی ہے جس کے بعد والدین زیادتی کا شکار ہونے والے اپنے بیٹے کو گاڑی میں ڈالا کر پولیس چوکی بازار آئے جہاں سے پولیس اہکارساحل کے والدین کے ساتھ سول ہسپتال آئے ڈاکٹر نے ساحل کوعلاج کر نے اور طعبی معائنہ کرنے کے بعد بچے ساحل کے ساتھ زیاتی ہو نے کی تصدیق کرتے ہو ئے میڈیکل رپورٹ جاری کی جس کے بعد مری پولیس چوکی بازار نے ملزم عبداللہ ولد افتخار کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ہے لیکن ملزم عبداللہ جو موقع واردت سے فرار ہو گیا تھا کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا ہے

متعلقہ عنوان :