مسجد الحرام میں مفت وائی فائی سروس کی فراہمی ‘جلد ہی بلیو ٹوتھ سروس بھی شروع کی جائے گی

بدھ 1 جولائی 2015 17:19

مسجد الحرام میں مفت وائی فائی سروس کی فراہمی ‘جلد ہی بلیو ٹوتھ سروس ..

مدینہ منور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لئے مسجد کے بیرونی صحن میں مفت انٹرنیٹ وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی ہے جس سے تمام خواہشمند افراد استفادہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی طرف سے جلد ہی مسجد کے اندرونی صحن میں بلیو ٹوتھ کی سہولت مہیا کر دی جائے گی تاکہ کعبہ کا طواف کرنے والے طواف کے چکروں کا شمار کر سکیں۔ انتظامیہ کے ڈائر یکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بندرالحزیم نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کرنے کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کے لئے عربی‘ انگریزی ‘ اردو ‘ترکی‘ فارسی اور فر انسیسی زبانوں میں سروس شروع کر دی گئی ہے۔