چھوٹا منہ بڑی بات کے بعد، بڑا منہ بڑے کام
فیضان ہاشمی بدھ 1 جولائی 2015 16:59
بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی2015ء)بھارت کے ایک سائنس کے استاد کا منہ ساری دنیا میں سب سے بڑا منہ ہے۔ دنیش اپادھیایا المعروف میکسی ماؤتھ کا منہ اتنا زیادہ پھٹ جاتا کہ لوگ حیران ہو جا تے ہیں۔ دنیش نے اپنے منہ میں ایک منٹ تک 1001 سٹرا پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ممبئی سے تعلق رکھنے والے دنیش کے پاس اس وقت 48 ورلڈ ریکار ڈ ہیں۔
دنیش نے اپنے منہ میں 79 انگور رکھ کر اور 12 جلتی ہوئی موم بتیاں رکھ کر بھی ورلڈ ریکارڈ بنائے ہیں۔ دنیشن کا کہنا ہے کہ وہ منہ میں چیزیں پکڑنے کے تمام ورلڈ ریکارڈ توڑ نا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
6 فٹ اور 6 انچ قد رکھنے والے دنیش نے کہا کہ اس کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ ہر روز مشق کرتا ہے۔ اُس نے بتایا کہ اپنے منہ کی چیزیں پکڑنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے وہ یوگا اور سانس کی ورزشیں کرتا ہے۔
دنیش اپنے منہ میں 208 چوپ سٹکس رکھ سکتا ہے۔5 گولف بالز بھی آرام سے اس کے منہ میں سما جاتی ہے۔ 1001 سٹرا تو مسئلہ ہی کوئی نہیں۔14 عدد گلاس ٹیسٹ ٹیوب بھی اس کے منہ میں سما جا تی ہیں۔پنگ پونگ کی 6 گیندوں کو بھی وہ اپنے منہ میں پھنسا سکتا ہے۔تاش کے 224 پتے بھی اس کے منہ میں پھنس جاتے ہیں۔ 102 پنسلوں کو بھی اپنے منہ میں رکھ سکتاہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.