ماڈل ایان علی کی طبیعت خراب، جیل حکام پریشان

بدھ 1 جولائی 2015 13:14

ماڈل ایان علی کی طبیعت خراب، جیل حکام پریشان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) منی لانڈرنگ میں اڈیالہ جیل میں بند خوبرو ماڈل ایان علی کی چند دنوں سے ''طبیعت کی خرابی'' سے جیل حکام پریشان ہیں ‘قے نہ رکنے پر ایان علی کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سپر ماڈل جیل ہسپتال طبی معائنہ کرانے پر راضی نہیں ہو سکی ہیں من پسند میڈیکل سنٹر سے علاج کرانے پر بضد ہیں' جیل حکام نے حکام بالا سے اس بارے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خوبرو ماڈل ایان علی کی طبیعت قدرے ناساز ہے۔ بات بات پر ترش چیزیں کھانے کو مانگ رہی ہیں جس سے جیل حکام کی پریشانی بڑھ رہی ہے انہوں نے ایان علی سے جیل ہسپتال میں معائنہ کرانے کی درخواست کی تو ایان علی نے یہ درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ وہ اپنی مرضی کے میڈیکل سینٹر میں معائنہ کرائیں گی۔ ایان علی کو وقفے وقفے سے الٹیاں بھی آ رہی ہیں جس سے وہ خود بھی پریشان ہیں۔ اس نئی آفت سے نمٹنے کے لئے جیل انتظامیہ نے اعلیٰ حکام سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :