سینٹرل جیل کراچی سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے اورموبائل فون جیمر کے توڑ جانے کا انکشاف

بدھ 1 جولائی 2015 12:59

سینٹرل جیل کراچی سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے اورموبائل فون جیمر کے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سینٹرل جیل کراچی سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے اورموبائل فون جیمر کے توڑ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی کے تھانی اجمیرنگری سے گرفتار ہونے والے ملزم وقاص نے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ بھتہ خوری کرنے کی ہدایت اسے کراچی سینٹرل جیل میں قیدملزمان سے ملتی ہیں،ساتھی ملزمان جیل سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلارہے ہیں،ملزمان کے پاس جیل میں موبائل فون بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم وقاص سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔ وقاص کے مطابق فیصل گنڈیری جیل سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔وقاص نے جے آئی ٹی میں انکشاف کیا کہ فیصل گنڈیری اور عقیل ٹپکا کے پاس جیل میں موبائل فون موجود ہیں، فیصل گنڈیری 2014 سے جیل میں بیٹھ کر بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، شہر بھر سے بھتہ جمع کر کے رقم حامد کو دی جاتی ہے، وہی جیل میں سہولیات کی فراہمی اور رہائی کا انتظام کرواتا ہے۔فیصل گنڈیری کا بھائی عثمان اور توفیق بھی بھتہ اکھٹا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :