ایف بی آرنے ماڈل ایان علی کے دیگربنک اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی

بدھ 1 جولائی 2015 12:57

ایف بی آرنے ماڈل ایان علی کے دیگربنک اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے ماڈل ایان علی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے نادرا کو خط لکھ دیا ہے ‘ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد مانگ لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے ماڈل ایان علی کے دیگربنک اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی ہے۔آرٹی او کراچی نے نادرا اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معاونت مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر انٹیلی جنس ونگ نے نادرا کو لکھے گئے خط میں ماڈل ایان علی کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کرنسی سمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کے بنک اکاؤنٹس کی چھان بین میں ایف بی آر کی مدد کریں۔ایف بی آر حکام کے مطابق ماڈل ایان علی کو انکم ٹیکس جمع کرانے کیلئے دیا جانے والا ایک ماہ کا وقت 4 جولائی کو ختم ہوجائے گا۔ ایان علی کے خلاف 4جولائی کے بعد ایک کروڑ 88 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایان علی کے نام پرڈیفنس کراچی میں دو فلیٹس ہیں۔ ٹیکس ادا نہ کرنے پر کراچی کے فلیٹس کسی بھی وقت تحویل میں لے لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :