بھارتی انتہا پسند ہندوٴوٴں کے نفرت کا زہر بیچ چوراہے پر مسلمانوں کو ڈسنے لگا

بدھ 1 جولائی 2015 12:54

بھارتی انتہا پسند ہندوٴوٴں کے نفرت کا زہر بیچ چوراہے پر مسلمانوں کو ..

مظفر نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)بھارتی انتہا پسند ہندوٴوٴں کے نفرت کا زہر بیچ چوراہے پر مسلمانوں کو ڈسنے لگا۔ مظفر نگر میں گائے کو ذبح ہوتے ہوئے دیکھنے پر نہتے مسلم شہری کو مار مار کر لہو لہان کردیا۔ کوئی بچانے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتہا پسندی کی بدترین مثال کھلے عام مسلمانوں کو نفرت کی آگ میں جلانے لگے۔ اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں شوسینا کی ذیلی تنظیم کے کارکن اس مسلمان پر ٹوٹ پڑے۔ بری طرح لہو لہان کیا سڑکوں پر گھیسٹا، بیلٹس سے مارا، خونم خون کردیا تاہم سب دیکھتے رہے اور کوئی بچانے نہیں آیا -